
مقبوضہ کشمیر میں سانحہ سوپور کے شہدا کی 29 ویں برسی 6جنوری 1993 کو سوپور میں 60 کشمیری قتل کیے گئے تھے
سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کو سانحہ سوپور کے شہدا کی برسی منائی گئی ۔بھارتی فوج نے 6جنوری 1993 کو سوپور میں نہتے کشمیریوں پر فائر کھول دیا تھا جس کے نتیجے میں60 سے زائد بے گناہ کشمیر ی شہید ہوگئے تھے ۔ بھارتی فوج نے رہائشی مکانات اوردکانوں سمیت 350 سے زیادہ عمارتوں کو نذرآتش کر دیا تھا۔29برس کا عرصہ گزرنے کے باوجو سانحہ سوپور کے متاثرین کو انصاف نہیں مل سکا۔۔متاثرہ خاندان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں جبکہ ان کے پیاروں کے قاتل بھارتی فوجی آزاد گھوم رہے ہیں۔ ایک دوکاندار غلام رسول گنائی نے جو اس واقعے کا عینی شاہد ہے کہا کہ فورسز اہلکار آپے سے باہر ہوگئے اور نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اورتحصیل آفس سے مرکزی چوک تمام بازار کو نذر آتش کردیا۔انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے شہریوں میں زیادہ تر کو زندہ جلادیا گیا۔