مقبوضہ کشمیر کے 22 سرکردہ صحافیوں سمیت 43 افراد کے بیرون ملک سفر پر پابندی کشمیری صحافیوں کی نگرانی اور پروفائلنگ کے لیے ڈائل 100″ کے نام سے شعبہ قائم صحافیوں بارے تحقیقات کے دوسرے شعبے کو ایکو سسٹم آف نیریٹری ٹیررازم کا نام دیا گیا ہے

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے 22 سرکردہ صحافیوں سمیت 43  انسانی حقوق کے کارکنوں اور ماہرین تعلیم کے  بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی ہے ۔ بھارتی حکومت کا خیال ہے کہ ان افراد کے بیرون ملک سفر سے بین الاقوامی میڈیا میں بھارتی حکومت کی شبیہ خراب ہو سکتی ہے۔ بھارتی  جموں و کشمیر پولیس  نے ڈائل 100″  کے نام سے  ایک شعبہ قائم کر دیا ہے جو  مقبوضہ کشمیر میں مقیم صحافیوں کی نگرانی اور پروفائلنگ  کر رہا ہے ۔ کے پی آئی نے دی وائر کی رپورٹ ک میں بتایا گیا ہے کہ مزکورہ 43 افراد کے بارے میں پولیس "منفی رپورٹ” کے بعد انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہے۔ لسٹ میں شامل 22  صحافی بین الاقوامی اداروں کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس نے مختلف سیکشن بنائے ہیں جو اس وقت کشمیر میں مقیم صحافیوں کی نگرانی اور پروفائلنگ کر رہے ہیں۔ ایک سیکشن ، جسے "ڈائل 100” کہا جاتا ہے ، صحافیوں کے "بیک گرانڈ اپڈیشن” پر کام  کر رہا ہے ۔ یہ شعبہ پولیس کا کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی کے پاس ہے ۔ مختلف تھانوں میں اس شعبے کی برانچیں ہیں جہاں  صحافیوں کو تصدیق کے لیے بلایا جاتا ہے۔مزید یہ کہ تحقیقات کے دوسرے شعبے کو  ایکو سسٹم آف نیریٹری ٹیررازم  کہا جاتا ہے جس میں صحافیوں کے علاوہ انسانی حقوق کے کارکنوں ، سول سوسائٹی ، وکلا ، ماہرین تعلیم اور دیگر متعلقہ افراد کی پروفائلنگ کی جا رہی ہے۔