نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈی جی نیب لاہور ہیڈکوارٹر میں تعینات

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے تعینات ڈی جی جمیل احمد کو نیب لاہور میں تعینات کر دیا گیا ہے، جمیل احمد بیداری برائے شعور انسداد کرپشن ونگ میں کام کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق ڈی جی نیب سکھر عرفان بیگ کو ہیڈ کوارٹر میں تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا تبادلہ بھی نیب ہیڈ کوارٹر میں کر دیا گیا ہے۔