
370،اے35- دفعات کی منسوخی غیرآئینی و غیر جمہوری ہے ، ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن
سرینگر05 اگست ( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مودی حکومت کی طرف سے 370 اور -35اے کی دفعات کی منسوخی کو غیر آئینی ، غیر جمہوری اور سیاسی اقدار کے بنیادی اصولوں کی سراسر خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے تنظیم کئے چیئرمین ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا کی زیر صدارت میں سرینگر میں ایک اجلاس میں متفقہ طور پر کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ کا فیصلہ عدالتی اختیار کے خلاف تھا کیونکہ آرٹیکل 370 کی آئینی حیثیت بھارتی سپریم کورٹ کے سامنے زیر سماعت ہے۔ اجلاس کے دوران نئی دہلی سے مطالبہ کیا کہ وہ 5 اگست 2019 کے اقدامات منسوخ اور آرٹیکل 370 اور 35-A کو اس کی اصل شکل میں بحال کرے۔