اورناچل پردیش :بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نئی دلی 16 مارچ() بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاہے۔حادثے میں کم سے کم دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ اروناچل پردیش کے علاقے منڈالا کی پہاڑیوں کے قریب پیش آیا۔ بھارتی فوج نے میڈیا کو بتایاہے کہ پائلٹوں کی تلاش کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔خدشہ ہے کہ حادثے میں بھارتی فوج کا ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجرہلاک ہو گئے ہیں جو ہیلی کاپٹر پر سوار تھے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔