پاکستان اور ایران تجارتی نمائش2022 مئی کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں کرانے پر اتفاق.

اسلام آباد () بزنس ایکسپرٹس انٹرنیشنل کمپنی پاکستان اور میلاد نور انٹرنیشنل کمپنی ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب تہران کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی
تفصیلات کے مطابق دونوں کمپنیز کے درمیان 2022 میں پاک ایران تجارتی نمائش کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس میں ایران کی تجارتی کمپنیز شرکت کریں گی معاہدہ پر پاکستان کی طرف سے سید امجد نقوی اور ایران کی طرف سے علی متشام امیری نے دستخط کیے
یاد رہے کہ ان دنوں پاکستان کے مایہ ناز بزنس مین سید امجد حسین نقوی کی سربراہی میں ایک تجارتی وفد ایران کے دورے پر ہے
وفد نے ایران میں وزارت تجارت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں سید رضا سید آغا زادے مدیر وزارت تجارت خانم دامرودی پاک ایران جائنٹ چمبیر آف کامرس جناب محمود یوسفی تجارتی کونسلر پاکستان جنرل احمد مسعود کے علاوہ مختلف کمپنیز کے وفود سے ملاقاتیں کی
پاکستان اور ایران مذہبی اور ثقافتی لحاظ سے برادر اسلامی ممالک ہیں .پاک ایران تجارت جہاں ایک دوسرے کو نزدیک لائے گی وہاں دونو ں ممالک کے عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے