افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں، پاکستان کا سلامتی کونسل سے اہم مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سیکیورٹی کونسل میں بھارتی بریفنگ کو مایوسی کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت افغانستان میں جاری تنازعے کو طول دیناچاہتاہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی کونسل میں بھارتی بریفنگ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان تنازع کے سیاسی حل کی تلاش پر عالمی اتفاق رائےموجود ہے مگر اس کے برعکس بھارت افغانستان میں عالمی اتفاق رائےکےخلاف کام کررہاہے،بھارت افغانستان میں جاری تنازع کو طول دیناچاہتاہے۔

منیر اکرم نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے، افغانستان میں بھارت ٹی ٹی پی اوردیگر دہشت گرد گروپوں کی معاونت کررہاہے

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان نےاقوام متحدہ میں بھارت کےخلاف ناقابل تردیدثبوت دیئے،جس کے باعث پاکستان کےخلاف مذموم بھارتی پروپیگنڈا مہم ناکامی سےدوچارہوئی اور بھارت اقوام متحدہ کی رپورٹس مسخ کرنے میں ناکام ہوا،سیکیورٹی کونسل میں بھارتی بریفنگ شدید مایوسی کا عکاس ہے، پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل افغان مذاکرات ناکام بنانےکی بھارتی کوشش روکے۔