
مقبوضہ جموں وکشمیر میں اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ اینٹی ڈرون سسٹم کے لیے بھارتی فضائیہ نے ایک ٹینڈر جاری کر دیا ہے
نئی دہلی( ) بھارتی حکومت نیجموں میں انڈین ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میںاینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اس سلسلے میں بھارتی فضائیہ نے ایک ٹینڈر جاری کر دیا ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق جموں میں انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) اسٹیشن پر ہوئے ڈرون حملے کے بعد 10 اینٹی ڈرون سسٹم لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی فضائیہ کو 10 اینٹی ڈرون سسٹم کی ضرورت ہے اور ان کو لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے ایک ٹینڈر جاری کرتے ہوئے معلومات طلب کی ہیں۔فضائیہ کے مطابق اینٹی ڈرون سسٹم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ٹینڈر 28 جون کو جاری کیا گیا ہے۔ 26 جون کو ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملہ ہوا۔کسی بھی فوجی علاقے میں پہلا ڈرون حملہ تھا جس کے بعد ڈرونز اور کانٹر ڈرون ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال شروع ہو گیا۔درخواست برائے اطلاعات (آر ایف آئی) میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ 10 اینٹی ڈرون سسٹم کی تلاش میں ہے۔ سسٹم ایسا ہونا چاہئے کہ وہ دشمن کے ڈرونز کا پتہ لگا سکے، ٹریک کر سکے اور اسے ختم کر سکے۔ کہا گیا ہے کہ ڈرون کو گرانے کے لیے لیزر انرجی ہتھیار ہونا ضروری ہے۔ اینٹی ڈرون سسٹم میں ایک ملٹی سینسر ہونا چاہئے ۔فضائیہ نے اپنی ضرورت میں بتایا ہے کہ ڈرون کا پتہ لگانے کے لیے ریڈیو فریکوینسی سینسر ہونا چاہئے اور اس میں سافٹ کِل آپشن ہونا چاہئے یعنی جیمر سسٹم اور ہارڈ کیٹ آپشن یعنی لیزر ڈائرکٹ انرجی ہتھیار ڈرون کو گرانے کے لیے ہونے چاہئے۔ٹینڈر کے مطابق سسٹم میں یہ صلاحیت موجود ہونی چاہئے کہ مختلف سینسر آپریٹر کو مکمل تصویر دے سکے اور ساتھ ہی سسٹم کو الرٹ کر سکے۔ سسٹم ایسا ہونا چاہئے کہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاسکے۔