ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزرسے زائد ہو گئی

اسلام آباد:ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید55اموات ہوئیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزرسے زائد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے ملک میں کورونا کی صورتحال سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے جس کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار155نئے کیسزرپورٹ ہوئےجس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز4لاکھ 77ہزار240ہوگئی،سندھ میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ 13ہزار193ہوگئی جبکہ پنجاب میں1 لاکھ 37 ہزار295 اورخیبرپختونخوا 57ہزار982 تعداد ہے،اسلام آباد میں 37ہزار556 اوربلوچستان میں 18ہزار118تعداد ہے،آزاد کشمیر 8241 اورگلگت میں4855 تعداد ہوگئی۔

حکام نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید55اموات ہوئیں اور کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد10ہزار47 ہوگئی،‏سندھ میں 3520 اور ‏پنجاب میں 3982اموات ہوچکیں، ‏خیبر پختونخوامیں 1627 اور‏اسلام آبادمیں 415 اموات ہوگئیں،بلوچستان 182 اور‏گلگت بلتستان 101 اموات ہوئیں جبکہ آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد220ہوگئی۔