بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر سے جی ایس ٹی کی مد میں648 کروڑ روپے حاصل کر لیے ٹیکس کے حصول کے لیے ریاست جموں وکشمیر بھارتی حکومت کے لیے سونے کی چڑیا بن گئی ہے

سری نگر() خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ٹیکس کے حصول کے لیے ریاست جموں وکشمیر بھارتی حکومت کے لیے  سونے کی چڑیا بن گئی ہے ۔اکتوبر2021  کے دوران بھارتی حکومت  نے جموں و کشمیر  سے جی ایس ٹی کی مد میں   648 کروڑ روپے  حاصل کیے ہیں ۔ دوسری  طرف مقبوضہ کشمیر  میں بے روز گاری کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق  ماہ اکتوبرمیں جمع ہوا جی ایس ٹی ،ماہ ستمبر کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر میں جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی کی وصولی 377 کروڑ روپے تھی۔گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے جی ایس ٹی کی وصولی تقریبا دوگنی ہو گئی ہے۔ اکتوبر 2020 میں جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی کی وصولی 377 کروڑ روپے تھی۔