کشمیر میںپیرا ملٹری فورسز کی 50 اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کے اعلان پر تشویش کا اظہار 50 کمپنیوں میں سے 23 کمپنیاں صرف سری نگر میں تعینات کی جائیں گی۔ بھارتی اخبار

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں شہریوں نے بھارتی  پیرا ملٹری فورسز کی 50 اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کے اعلان پر تشویش  کا اظہار کیا ہے ۔بھارتی اخبار دی ٹیلی گراف انڈیا  کے مطابق  بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں پیرا ملٹری فورسز کی 50 اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جموں وکشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے پیش نظر بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں پیرا ملٹری فورسز کی 50 اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کے احکامات دیے ہیں۔اخبار کے مطابق جموں وکشمیرمیں امن و قانون کی بحالی کو یقینی بنانے اور انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مدد کرنے کرنے کے لئے  پیرا ملٹری فورسز کی 50 اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان50 کمپنیوں میں سے 23 کمپنیاں صرف سری نگر میں تعینات کی جائیں گی۔ وادی میں ماہ اکتوبر کے دوران نامعلوم  افراد کے ہاتھوں قریب ایک درجن شہری مارے گئے ۔ ان میں سات غیر مسلم اور پانچ غیر مقامی مزدور شامل تھے۔ماہ اکتوبر سال رواں کا سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ ثابت ہوا جس کے دوران مختلف واقعات میں 45 ہلاکتیں ہوئیں۔ مارے جانے والوں میں 20 عسکریت پسند،13 عام شہری اور 12 فوجی اہلکار شامل ہیں۔