کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

 اسلام آباد / کراچی: کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ 

کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ہے، کیوں کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے کے الیکٹرک نے نیپرا کو سمری بھجوا دی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 جنوری 2022 کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں نومبر کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، اور  سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ جولائی سے ستمبر تک کی سہہ ماہی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مانگا گیا ہے۔