ہم نے بھی اپنے بجٹ سے شجر کاری مہم کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے چوہدری محمد اکمل سرگالہ درختوں کی کٹائی کو روکنے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم بنایا جائے گا تاکہ درختوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا ئے گا

مظفرآباد()وزیر جنگلات آزاد کشمیر چوہدری محمد اکمل سرگالہ نے کہا ہے  کہ جنگلات قدرتی ماحولیاتی نظام کی بقاء دھرتی کے حسن میں اضافہ، زرعی و صنعتی معیشت کے استحکام اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں شجر کاری کے ساتھ ہمار ا مستقبل وابستہ ہے آزادکشمیر کے لیے آنے والے پانچ سال کے لیے موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں تحفظ جنگلات اورسیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروکار لا رہی ہے عوام اور محکمہ جنگلات ملکر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنائیں ، شجرکاری کیساتھ ساتھ شجرپروری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرینگے جنگلات کے اصل مالک عوام ہیںمحکمہ جنگلات اور عوام کے درمیان ایک تعلق ہونا چاہیے تاکہ جنگلا ت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے حکومت جنگلات کے تحفظ اور اضافے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے جنگلات ہمار ا زیور ہیں اور یہ ہمار ا حسن اور لباس ہیں درخت جسم و روح کے رشتہ کو قائم رکھنے کے لیے انسانی و حیوانی مخلوق کو آکسیجن مہیا کر نے کے لیے ناگزیر ہیں یہ خطہ خوبصور ت نظر آئے شجر کاری کے علاوہ درختوں کی کٹائی کو روکنے کے لیے ایسا مانیٹرنگ سسٹم بنایا جائے گا تاکہ درختوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا  ئے گا بلین ٹری سونامی منصوبہ ہماری خوشحالی و ترقی کا ضامن ہے اس منصوبہ کو کامیاب کرنے کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جب تک کرہ ارض پر ماحولیاتی توازن برقرار رہتا ہے انسان، جانوروں اور دیگرمخلوق کے لیے ماحول سازگار رہے گاآزادخطہ کو تعمیر وترقی سے آراستہ کرنا اور اسے سرسبز و شاداب رکھنا بھی ہمارا اولین فرض ہے بلین ٹری منصوبہ میں آزادکشمیر کو شامل کرنے پر وزیراعظم پاکستان اور حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیںہم نے بھی اپنے بجٹ سے شجر کاری مہم کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے۔ محکمہ جنگلات کے لیے اس منصوبہ کی کامیابی بہت بڑا چیلنج ہے ریاست بھر میں رواں سال شجر کاری کو کامیاب بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گے ہیںشجرکاری و شجر پروری اور جنگلات کی حفاظت کرنا صرف حکومت اور محکمہ جنگلات کی ذمہ داری ہی نہیں بنتی بلکہ یہ پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔جب تک ہم سب مل کر اس ذمہ داری کو نہیں نبھائیں گے کامیابی کا حصول ناممکن ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویثرن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ درخت انسان کو اکسیجن فراہم کرتاہے دنیا میں کہیں بھی کوئی درخت کٹتا ہے اس کے منفی اثرات پوری دنیا کے ماحول پر پڑتے ہیں ۔ اس لیے یہ آنیوالی نسلوں بقاء ہے لہذا عوام کو چائیے کہ وہ جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار اداکریں۔اس سے دنیاکے بڑھتے ہوئے درجہ حرار ت کو کنٹرول کرنے مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے نیاب اور قیمتی درخت آزادکشمیر میں پائے جاتے ہیں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس ریجن میں رہتے ہیں جہاں پر ہر موسم میں شجرکاری کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات کی وجہ سے تمام انسانیت کی بقاء ہے ،جس میں جنگلی حیات بھی شامل ہے ، جنگلی حیات کی بقاء کیلئے عوام اپنا کردار اداکرے ۔انہوں نے کہاسبزدرخت کے کٹائوکی کہیں کوئی گنجائش نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ مکانات کی تعمیر کیلئے دیودار کے بجائے فرکا زیادہ استعمال کیاجائے اسے قیمتی درخت کو بچایاجاسکتاہے وزیر جنگلات نے کہا کہ بلا شبہ ریاست کے جنگلات ہماری قومی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر جغرافیائی و موسمی لحاظ سے شجرکاری و شجر رپروری کے لیے ایک مثالی خطہ ہے جہاں تقریبا سار ا سال وقفہ وقفہ سے بارشیں ہوتی ہیں جو درختوں کی نشو نما کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔ وزیر جنگلا ت نے کہا کہ اگر ہم ایسے سازگار موسمی حالات ہونے کے باوجود اپنے ملک کو سرسبز و شاداب نہ بنا سکیں تو یہ ہماری بدنصیبی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ درخت بنی نو انسا ن کے لی انتہائی ضروری ہیں اسے ہم نے قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر ادا کرنا ہے وزیر جنگلات نے کہا کہ شجر کاری کے بعد درختوں کی مانیٹرنگ بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوکل آبادی کی ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایسے درخت لگائے جائیں گے جو جلدی تیار ہوں تاکہ لوگ انہیں ایندھن کے لیے استعمال کریں اور جنگلا ت کے کٹاؤ کو بھی روکا جا سکے۔چوہدری اکمل سرگالہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آزادکشمیر میں شجرکاری پروگرام ٹن بلین ٹری سونامی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس قومی شجر کاری پروگرام کے تحت آزادکشمیر میں شجرکاری ہو رہی ہے اس سے یہ خطہ سرسبز وشاداب ہو گا۔