ملک میں کورونا کا پھیلاؤ سنگین: مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد تک جاپہنچی

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ سنگین: مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد تک جاپہنچی

 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 152 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 66 ہزار 164، سندھ میں 5 لاکھ 29 ہزار 218، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 683، بلوچستان میں 33 ہزار 975، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 510، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 128 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 474 کیسز رپورٹ ہوئے