
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر28اکتوبر ( ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے Cherdariمیں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
ادھر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اسلام آبادد، کولگام ، گاندربل ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، کشتواڑ اور جموں کے اضلاع میں 17مقامات پر چھاپے مارے اور جماعتی اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا ۔