یورپی یونین، یو این او ڈی سی کا پاکستان کو کورونا کیخلاف حفاظتی سامان عطیہ

یورپی یونین  اور یو این او ڈی سی  نے پاکستان کو کورونا  وائر س کی وباء کے  خلاف حفاظتی سامان عطیہ کردیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق  پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آننے مارکل نے چیئر مین این ڈی ایم اے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان کے کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کی تعریف کی۔

پاکستان کے سیکیورٹی ورکرز کےلیے 25 ہزار پی پی ایز کٹس چیئر مین این ڈی ایم اے کی حوالے  کی گئیں۔  ان کٹس میں میڈیکل پرٹیکٹو سوٹ، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، کےاین95 ماسک اور فیس شیلڈ شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر یو این او ڈی سی کے کنٹری ڈائریکٹر اور نمائندہ نیکٹا بھی موجود تھے۔

via bol news