این آئی اے نے ایک خاتون سمیت8 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا این آئی اے نے تین روز میں13افراد کی گرفتاری عمل میں لائی

سری نگر() بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے ایک خاتون سمیت8 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر  کے 6اضلاع میں 10مقامات پر چھاپے مارے اور مزید 8افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کے پی آئی  کے مطابق گزشتہ   تین روز میں13افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ گزشتہ روز سرینگر، پلوامہ، شوپیان ، بارہمولہ، کولگام اور اننت ناگ میں چھاپے مارے گئے۔ضلع شوپیان کے کانجی اولر علاقے میں تین افراد کو تحقیقات کیلئے حراست میں لیاگیا۔ پلوامہ کے قاضی گنڈ کاکہ پورہ علاقے میں فیروز احمد وانی کے گھر پر چھاپہ مار گیا۔بتایاجاتاہے کہ فیروز احمد وانی گزشتہ15 دنوں سے پولیس حراست میں ہیں۔ ادھر سرینگر کے پارمپورہ، زکورہ اور قمر واری علاقے میں بھی  چھاپے مارے گئے۔ اس دوران ایک خاتون صوبیہ  سمیت آٹھ  افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں عادل احمد وار سرینگر،منان گلزار ڈار سرینگر، ہلال احمد ڈار کپوارہ، صوبیہ ساکن پارم پورہ، روف بٹ اننت ناگ،ثاقب بشیر کپوارہ،زماں عادل سرینگر اور حارث نثار لنگو شامل ہیں۔