26کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت آگرہ جیل منتقل کر دیا گیا پی ایس اے کے تحت قید22کشمیریوں کو 19اکتوبر کوآگرہ جیل بھیجا گیا تھا۔ ائیر فورس کے خصوصی طیارے کے زریعے نئی دہلی پہنچایا گیا پھر آگرہ منتقل کیا گیا

سری نگر، آگر() مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے باعث جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش کم ہورہی ہے۔کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقبوضہ کشمیر کی  مختلف جیلوں میں قید  26کشمیریوں کو بھارتی ریاست اترپردیش کی آگرہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔اس قانون کے تحت کوئی بھی پولیس اہلکار کسی بھی شہری کو گھر یا باہر سے محض شک کی بنیاد پر گرفتار کر سکتا ہے اور گرفتار کیے گئے شہری کے اہل خانہ کو اطلاع نہیں دی جاتی نہ ہی اسے قانونی امداد حاصل کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔پی ایس اے کے تحت بغیر عدالتی سماعت کے کم سے کم دو سال تک کسی کو بھی بلا لحاظ عمر قید کیا جا سکتا ۔ محکمہ داخلہ کے حکم پر آگرہ جیل منتقل کیے جانے والو ں میں چھ سرینگر، پانچ بانڈی پورہ، پانچ پلوامہ، چار بڈگام ، تین بارہمولہ ، ایک اسلام آباد جبکہ دو شوپیاں کے رہائشی ہیں۔کے پی آئی  کے مطابق گرفتار شد گان کو ائیر فورس کے خصوصی طیارے میں دہلی لیجایا گیا۔جن افراد کو آگرہ منتقل کیا گیا ان میں فاروق احمد مسگر نیو کالونی لال بازار،نثار احمد خان خان کالونی چھانہ پورہ،این الحفیظ نٹی پورہ آزاد بستی،،عمر شالباف آنچار صورہ ،شاہ زیب یاسین وانی فردوس آباد بٹہ مالو،،عبد الکریم کھورو شاہ کالونی پارم پورہ، کے علاوہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے عبد الماجد خان لاسی پورہ کھاگ ،شوکت احمد گنائی واتھورہ چاڑورہ،سجاد احمد شیخ  ماچھوا چاڑورہ،شوکت احمد ڈار نصر اللہ پورہ شامل ہیں۔علاوہ ازیںعادل احمد وگے مٹن چوک اننت ناگ، جنوبی ضلع پلوامہ کے سہیل احمد بٹ آری ہل،اویس احمد گنائی ستھر گنڈ کاکہ پورہ،شاہجہان پنڈت کریم آباد،محمد خمینی ڈارکاونی اونتی پورہ،رمیض راجہ شیخ شار شالی کھریو کو بھی آگرہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔اسکے علاوہ پہاڑی ضلع شوپیان کے محمد مقبول گنائی چترا گام اورسجاد احمد بٹ ملہ ڈھیرہ کو بھی منتقل کیا گیا ہے ۔ نیزرمیض احمد ملہ وتر گام رفیع آباد ،فیاض احمد کمار خانپورہ بارہمولہ،مدثر احمد ڈارچندوسہ بارہمولہ،طارق احمد ڈار شاہ گنڈ حاجن ،مدثر احمد لون ، شاہ گنڈ،بلال احمد ڈار ستھو محلہ شاہ گنڈ،امیر حمزہ شاہ قوئل مقام آلوسہ،محمد شفیع ڈار کرنی محلہ شاہ گنڈ کو بھی آگرہ جیل منتقل کیا گیا۔ احکامات پر فوری طور عمل کرتے ہوئے حکام نے ان سبھی افراد کو بذریعہ ہوائی جہاز آگرہ منتقل کیا گیا۔کے پی آئی  کے مطابق  19اکتوبر کو کالے قانون پی ایس اے کے تحت قید 22کشمیریوں کو  آگرہ جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔