
اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت 4.5 تھی،زلزلہ 20 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا
جب کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر تھی ،مزید بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پیاڑی سلسلہ تھا،گذشتہ دنوں کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ کراچی کے شمال میں آیا جبکہ زلزلہ کی شدت 3 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کے جھٹکے کراچی کے شمالی و جنوبی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز شہر سے 40 کلو میٹر شمال میں واقع گڈاپ تھا۔ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ0 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز 25.31 ڈگری شمال میں طول بلد اور 67.23 ڈگری مشرق عرض بلد میں واقع تھا اور اس کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ شہر سے دور کم نوعیت کا تھا تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس ضمن میں میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت انتہائی کم تھی اور آفٹر شاکس صرف زیادہ شدت کے زلزلے کے بعد آتا ہے، اتنی کم شدت کے زلزلے میں نقصان نہیں ہوتا ہے۔