
کولگام اوربانڈی پورہ میں چار نوجوانوں کی شہادت پر ہڑتال شہید نوجوانوں کی لاشیں تدفین کے لیے لواحقین کو نہ مل سکیں
سری نگر() شمالی اور جنوبی کشمیر میں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں اتوار کو بھارتی فورسز نے عمران احمد نامی مقامی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔بانڈی پورہ میں کوٹا ستھری سملر علاقے میں شاکر الطاف بٹ، سمیت تین نوجوان شہید ہوگئے ۔ کولگام اوربانڈی پورہ میں نوجوانوں کی شہادت پر پیر کے روز ہڑتال رہی ۔ بانڈی پورہ بازار میں ہر طرح کی کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بند رہیں ۔ بھارتی فورسز نے شہید نوجوانوں کی لاشیں تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے نہیں کی ہیں ۔ کولگام اوربانڈی پورہ میں انٹر نٹ سروس بند کر دی گئی ہے ۔جنوبی کشمیر میں نامعلوم نوجوان نے پولیس اہلکار سے اسکی سروس رائفل چھین لی۔کولگام کے علاقے کھڈونی شمسی پورہ کراسنگ پولیس اہلکار مدثر احمد کو نا معلوم نوجوانوںنے دبوچ لیا اور اسکی اے کے47رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔ مذکورہ پولیس اہلکار سے رائفل چھیننے کی خبر پھیلتے ہی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا