سرینگر میں بی جے پی-آر ایس ایس کی بھارتی پرچم لہرانے کی ناکام کوشش

سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی پولیس نے 27 اکتوبر سے قبل سرینگر میں بھارتی پرچم لہرانے کے بی جے پی-آر ایس ایس کے منصوبے کو ناکام بنادیاہے ۔ مقبوضہ علاقے میں27 اکتوبرکو یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بی جے پی کے تین کارکنوں کو گرفتار کیا جو لالچوک سرینگرمیں گھنٹہ گھر پر بھارتی پرچم لہرانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس نے اتوار کے روز ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے جموں کے علاقے گاندھی نگر میں واقع پی ڈی پی ہیڈکوارٹر پر بھارتی پرچم لہرانے کی دو الگ الگ کوششوں کو بھی ناکام بنا دیاہے۔پرچم لہرانے کی کوشش پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے اس بیان کے دو دن بعد کی گئی کہ جب تک دفعہ 370 کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کی جاتی،نہ وہ انتخابات لڑیں گی اور نہ ہی بھارتی پرچم لہرائیں گی۔