
نئی دہلی میں پاکستانی نوجوان محمد اشرف عرف علی کو گرفتار کر لیا گیا محمد اشرف نیپال کے راستے دہلی آیا تھا۔نئی دہلی پولیس کا دعوی
نئی دہلی() نئی دہلی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ دہشت گردی کا منصوبہ ساز پاکستانی نوجوان محمد اشرف عرف علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق محمد اشرف کو نئی دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گرفتار کیا ہے ۔ اس سے جدید ترین ہتھیار اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فی الحال اسپیشل سیل کی ٹیم اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق وہ نیپال کے راستے دہلی آیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ تہواروں کے سیزن میں کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔