پاک افواج کی بہادری، قوم کا فخر ، دشمن کو عبرتناک انجام دے دیا گیا :سردار محمد یعقوب خان

سابق صدر ووزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر،پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ پاک افواج نے بھارت اور افغانستان سے فتنہ الخوارج کا بھرپور جواب دے کر ایک دفعہ پھر ثابت کیا ہے کہ پاک آرمی دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے جس جواں مردی کیساتھ پاک افواج نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں اس پر پاک افواج کے جوان مبارکباد کے مستحق ہیں، پاک افواج نے ملکی سرحدوں کو اپنی جان پر کھیل کر دفاع کیا ہے اور دشمن کو میلی آنکھ کیساتھ ملک پاکستان کی طرف سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنایا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے ملکی سلامتی کے لیے بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں،پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاک افواج کے اقدامات قابل ستائش ہیں، پاک فوج نے ملک میں بد امنی پھیلانے والے دہشتگردوں کو واصل جہنم کرکے قوم کو بڑئے نقصان سے بچایا ہے، جس پر پاک افواج مبارکباد کی مستحق ہے، پاک افواج کے جوانوں نے ملکی سالمیت پر اپنے جانیں قربان کرکے ثابت کیا کہ ہم کسی بھی قیمت پر ملک کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،

انہوں نے پاک افواج کے جوانوں کی شہادت پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کے جوانوں نے کے پی کے میں جس بہادری اور جرات کیساتھ دہشتگردوں کا خاتمہ کیا ہے اس پر پری قوم کو فخر ہے،دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری کشمیری و پاکستان قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم ہر قیمت پر ملکی سلامتی کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گئے،انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے پاکستانی قوم کا وقار پوری دنیا میں بلند کیا ہے، سعودی حکومت کیساتھ دفاعی معاہدہ پاک افواج کی شاندار کامیابیوں کا نتیجہ ہے،پاک افواج کی صلاحیتوں کی وجہ سے آج پاکستان پوری دنیا بالخصوص مسلمہ امہ کے مظلوموں کے لیے ایک امید کی کرن ہے،،

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری مودی کی گیدڑ بھاکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، اگر دوبارہ مودی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر یا پاکستان میں کوئی دہشتگردی کی کوشش کی گئی تو کشمیری قوم پاک افواج کیساتھ ملکر نشان عبرت بنا دیں گئے،کشمیری بھارت کی کسی بھی مذموم کوششیں کو کامیاب نہیں ہونے نہیں دیں گئے،پاک افواج نے چند ماہ پہلے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر ثابت کیا تھا کہ پاک افواج کسی بھی جارحیت کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، مودی کو اس کے گھر میں گھس کر طیارئے مار گرائے تھے، اگر دوبارہ ایسی کوئی حرکت کی گئی تو مودی کو نشان عبرت بنایا جائیگا، انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم پاک افواج کی شانہ بشانہ سرحدوں پر لڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے