این آئی اے کے کشمیریوں کے خلاف مزید18 مقامات پر چھاپے جموں وکشمیر کے بعد نئی دہلی اور آترپردیش میں بھی این آئی اے کی کارروائی

نئی دہلی ،سری نگر() بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کشمیریوں کے خلاف جموں وکشمیر کے بعد نئی دہلی اور آترپردیش میں بھی  کارروائی شروع کر دی ہے ۔ این آئی اے نے منگل کی صبح جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں کے علاوہ نئی دہلی اور آترپردیش میں بھی18 مقامات پر چھاپے مارے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق  این آئی اے نے لشکر طیبہ، جیش محمد، البدر، حزب المجاہدین سے متعلق ایک نیا مقدمہ بھی  درج کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں این آئی اے نے بھارتی فوج ،سی آر پی ایف اور پولیس اہلکار کے ہمراہ سرینگر ، پلوامہ  شوپیاں،بڈگام  اور بارہمولہ میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے او ر لوگوں کو ہراساں کیا۔ مقامی افراد کے مطابق یہ چھاپے کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کیلئے انہیں خوف ودہشت کا نشانہ بنانے کے مودی حکومت منصوبے کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ یہ گزشتہ دو دنوں کے دوران این آئی کی طرف سے شروع کی گئی تلاشی کی دوسری بڑی کارروائی ہے ۔ اتوارکو این آئی اے نے تقریبا15مقامات پر چھاپے مارے  تھے ۔