اشفاق ڈار اورماجد اقبال کی لاشیں تدفین کے لیے لواحقین کو نہ مل سکیں شوپیاں میں انٹرنٹ سروس معطل فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات

سری نگر() بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوانوںاشفاق ڈار اورماجد اقبال کی لاشیں تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے نہیں کی ہیں ۔جنوبی کشمیر میںچک صدیق خان شوپیان میں بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ایک جعلی مقابلے میں دونوں نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا ۔اشفاق ڈار ہف شیرمال شوپیاںاورماجداقبال ولدمحمداقبال بٹ  ملی باغ نوپورہ امام صاحب شوپیان  کے رہنے والے تھے ۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد انٹرنٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ہے فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے ۔