جموں وکشمیر میںنہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ محبوبہ مفتی دفعہ 370کی بحالی اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے

کشتواڑ ()پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے دفعہ 370کی بحالی اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے پر زوردیا ہے تاکہ  جموں وکشمیر  میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند ہو سکے ۔ محبوبہ مفتی نے جو جموں ڈویژن کی وادی چناب کے پانچ روزہ دورے پر ہیں ڈاک بنگلہ کشتواڑ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ ہم جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کراسکتے ہیں اور تنازعہ کشمیر کاحل یقینی بناسکتے ہیں تاکہ خطے میں خونریزی بند ہو ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ وہ اکیلے ایسا نہیں کرسکتیں کیونکہ ان کی آواز کمزور ہے اور انہیں اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کی ضرورت ہے ۔ سابق وزیر اعلی نے کہاکہ دفعہ370کی منسوخی کے ذریعے کشمیری عوام سے ان کی خصوصی حیثیت چھین لی گئی تھی اور چھینی گئی کسی بھی چیز کی واپسی کیلئے انتھک کوششیں کرنی پڑتی ہیں۔