ایسا شوہر چاہیے جو گھر داما بننے کیلئے تیار ہو: سارہ علی خان

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ان کی ماں روزمرہ زندگی میں ان کی ‘تیسری آنکھ’ ہیں اس لیے ان کے ہونے والے شوہر کو رخصت ہو کر ان کے گھر آنا ہو گا۔

سارہ علی خان بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی ہیں،  سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں ہوئی لیکن 2004 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سارہ کو ان کی ماں نے اکیلے ہی پالا

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ علی خان نے کہا کہ اکیلی ماں کے ساتھ رہنا زندگی کو ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیتا ہے اور جلد ہی حقیقی دنیا آپ کے سامنے آجاتی ہے۔

سارہ نے دوران انٹرویو مذاق میں کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو شادی کے بعد ان کے ہی گھر میں شفٹ ہونا پڑے گا۔’میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکتا ہے‘۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گی، وہ روزمرہ کی زندگی میں ان کی تیسری آنکھ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی مدد سے اپنی چوڑیاں اپنے لباس سے میچ کیے بغیر انٹرویو میں بھی نہیں آ سکتی۔