
جموں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے عبدالصمد انقلابی بھارتی فورسز نے جموں کشمیر کے لاکھوں لوگوں کا جبری محاصرہ کر رکھا ہے ۔
سری نگر()اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے جموں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سنجیدہ نوٹس لیں اور مسئلہ جموں کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے شدید سردی میں جموں کشمیر کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے لاکھوں جموں کشمیر کے لوگوں کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے بے گناہ جموں کشمیر کے لوگوں اور نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے جموں کشمیر کے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ وہ طاقت کے بل پر جموں کشمیر کے لوگوں کو جو اپنا حق حق خود ارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتا۔ جموں کشمیر کے لوگ اپنی مقدس اسلامی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ انہوں نے اس اسلامی تحریک آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ جب تک نہ مسئلہ جموں کشمیر کو اقوا م متحدہ و سلامتی کونسل کی قرار دادوں خصوصا 5 جنوری 1949 کی قرارداد اور جموں کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا تب تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی اور استحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ چیئرمین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے جموں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سنجیدہ نوٹس لیں اور مسئلہ جموں کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ چیئرمین نے شہدا جموں کشمیر کو بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا۔