تمام حریت پسند کشمیریوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔ پیر عبدالصمد انقلابی کشمیری قیدیوں کی حالت زار انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے لئے چشم کشا ہے

سری نگر() اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی  نے کہا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی طرف سے جموں کشمیر میں مختلف دینی، سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات کے خلاف کاروائی قابل افسوس بھی یے اور قابل مذمت بھی ہے۔ ایک بیان میںپیر عبدالصمد انقلابی نے بھارتی حکومت اور ریاستی انتظامیہ کے اس ظالمانہ اور جابرانہ کارروائی کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور ریاستی انتظامیہ نے ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ جموں کشمیر اور بھارت کی جیلوں اور تعذیب خانوں میں سالہا سال سے قید ہزاروں حریت پسند لیڈروں کارکنوں اور خواتین حریت پسند قیادت  آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین سمیت ہزاروں لوگوں کو مختلف جیلوں تحقیقاتی ایجنسیوں اور انٹراگیشن سنٹروں میں بند پڑے ہیں۔ چیئرمین نے تمام حریت پسند کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری قیدیوں کی حالت زار انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے لئے چشم کشا  ہے۔ جیلوں اور تعذیب خانوں میں کشمیریوں کو جرم بے گناہی کی پاداش میں مسلسل قید  رکھ کر ان کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ چیئر مین نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے مقدس موقع پر ان تمام قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیلوں میں ان قیدیوں کے ساتھ نہ صرف غیر انسانی برتا روا رکھا جارہا ہے بلکہ ان کی مدت قید کو بلا وجہ طول دینے کے لئے عدالتوں میں تاریخ ہائے پیشیوں پر پیش کرنے میں بھی لیت و لعل سے. کام لیا جارہا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ ان قیدیوں کو لمبی مدت تک جیلوں میں بند رکھنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے بھارتی حکومت اور ریاستی انتظامیہ نے جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبہ آزادی برائے اسلام اور تحریک مزاحمت کو توڑنے کے لئے اس طرح کے غیر جمہوری ہتھکنڈے بروئے کار لارہی ہے۔  انہوں نے مملکت خداداد پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر مملکت خداداد پاکستان اور انکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اللہ تعالی کی بارگاہ میں عالم اسلام دست بہ دعا ہے مرحوم نے ملت اسلامیہ کے لئے خدمت کی وہ قبول فرمائے اور مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے مملکت خداداد پاکستان کو نعم البدل عطا فرمائے