بھارتی حکومت کا ریاست میں حالات نارمل ہونے کا دعوے بے بنیاد ہے درحقیقت کشمیر کے حالات 1990 کی دھائی والے ہیں ۔ مفتی ناصرالاسلام

سری نگر() مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام نے کہا ہے کہ  بھارتی حکومت کا ریاست میں حالات نارمل ہونے کا دعوے بے بنیاد ہے  درحقیقت جموں وکشمیر کے حالات 1990 کی دھائی والے ہیں ۔ مفتی ناصرالاسلام نے سرینگر میں قتل ہونے والی سکول پرنسپل سپندرکور کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر اخبار نویسوں  سے بات چیت  کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم1990 میں واپس پہنچے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس قتل کی  بڑے پیمانے پر تحقیقات ہونی چاہئے ۔ ہندووں، سکھوں اور کشمیری مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش  ناکام رہے گی ۔مفتی ناصرالاسلام نے کہاکہ ہم تو پہلے بھی سکھ برادری کے ساتھ ہیں اور آگے بھی ایسا ہوگا۔ مفتی ناصرالاسلام کے ہمراہ دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔