مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آبادمیں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا گیا جنوبی کشمیر کے داخلی خارجی راستے بند، انٹرنیٹ سروس معطل

سری نگر(کے پی اين) جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میںحزب المجاہدین  کے کمانڈر نثار کھانڈے شہید ہوگئے ہیں ، بھارتی  فوج کی 19  راشتریہ رائفلز ، سی آر پی ایف اور پولیس نے جمعے کے روز ضلع اسلام آباد  کے علاقے ریشی پورہ کپرن گاوں  کو محاصرے میں لے لیا تھا۔ اس دوران  بھارتی فوجی کارروائی میں نثار کھانڈے شہید ہوگئے۔ ہفتے کی صبح کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حزب المجاہدین  کے کمانڈر نثار کھانڈے مارے گئے ہیں ۔جمعہ کو ہونے والے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران تین بھارتی فوجی اور ایک عام شہری بھی زخمی ہوگئے۔قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے۔علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔