مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 29 ہزار 320 ہوگئی ہے پچھلے 10 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے46ہزار 333ٹیسٹ کئے گئے
سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 29 ہزار 320 ہوگئی ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پچھلے 10 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے46ہزار 333ٹیسٹ کئے گئے جن میں 100افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 29 ہزار 320 ہوگئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4422ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 100افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 24جبکہ کشمیر میں 76افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 76افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 72افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 76افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 49،بارہمولہ میں 9، بڈگام میں 5، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 4، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 1، کولگام میں 1 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 5ہزار 546ہوگئی ہے۔