شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: () وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کا اجلاس آج ہوگا۔ای سی سی اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا پرغور کیاجائے گا۔ اجلاس میں کپاس کی کاروباری قیمت متعین کرنے کا جائزہ اورایوی ایشن، اسٹیبلشمنٹ اور فنانس ڈویژن کے سپلیمنٹری گرانٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ای سی سی اجلاس میں وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی رڈکشن الاونس کا جائزہ لیا جائے گاجبکہ ایف سی بلوچستان کی سپلیمنٹری گرانٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 5 اشیائے ضرورت پر اعانت پر توسیع کا معاملہ زیر غور آئے گا اوریوٹیلیٹی سٹورز پر دی جانے والی سبسڈی میں6 ماہ کی توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔