ایل اوسی پر سات ماہ بعدپاک بھارت گولہ باری کاتبادلہ کپوارہ کے ٹیٹوال سیکٹر میں دس سے پندرہ منٹ تک دونوں اطراف گولہ باری کا تبادلہ جاری رہا

سرینگر( ) پاک بھارت افواج  کے مابین 7ماہ بعد لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور شلنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹوں میںدعوی کیا گیا ہے کہ گذشتہ  صبح قریب 7بجکر 15منٹ پر کپوارہ کے ٹیٹوال سیکٹر میں پاکستان  اور بھارتی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔دونوں طرف سے فائرنگ اور شلنگ کا تبادلہ 10سے 15منٹ تک رہا جس کے بعد ایک بار پھر مکمل خاموش چھا گئی۔ تاہم گولی باری کے نتیجے میں دونوں طرف سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔25فروری 2021کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ہندو پاک کے درمیان 2003 میں فائر بندی کا معاہدہ ہوا تھا لیکن امسال فروری میں اس معاہدے پر من و عن اتفاق کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔البتہ دفاعی حکام نے ٹیٹوال سیکٹر میں فائرنگ کے تبادلے کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا ہے