نہتے کشمیری عوام کے خلاف قابض بھارتی افواج کے فوجی آپریشنز جاری،کئی گرفتار جموں ریلوے اسٹیشن شوپیان کا نوجوان اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعوی

سرینگر ( )مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے نہتے کشمیری عوام کے خلاف فوجی آپریشنز جاری ہیں ،کئی علاقے فوجی محاصرے میں ہیں اس دوران کئی افراد کی گرفتاری عمل م میں لائی گئی،جموں ریلوے سٹیشن پر شوپیاں کے ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا گیا،کے پی آئی کے مطابق بھارتی قابض فوج کے وادی کے طول وعرض میں فوجی آپریشنز جاری ہیں اس دوران بھارتی فوج نے شمالی کشمیر کے کئی علاقوں کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کررکھا ہے کئی افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جبکہ کئی مقامات پر لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،علاوہ ازیں پولیس نے جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹی آر ایف سے تعلق رکھنے والے شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔پولیس کے مطابق جموں میں عسکریت پسند کی موجودگی کی مصدقہ طور پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹاسک فورس نے کئی مقامات پر ناکے لگائے۔ریلوے سٹیشن کے نزدیک ایک سکوٹی سوار کے ساتھ بیٹھا شخص ناکہ پارٹی دیکھ کر فرار ہونے لگا۔مذکورہ شخس کے کندھے پر ایک کالے رنگ کا بیگ تھا اور وہ گلی کوچوں سے تیز قدموں سے بھاگنے لگا، تاہم پولیس پارٹی نے اسکا پیچھا کیا اور اسے گرفتار کیا گیا۔سرسری پوچھ تاچھ کے بعد اس نے اپنی شناخت شیخ سنین یوسف عرف راجہ عرف سلطان ولد محمد یوسف شیخ ساکن گداپورہ شوپیان کے بطور کی۔تلاشی کے دوران اس کے پاس ایک 7کارتوس سے بھری ایک سٹار پستول برآمد ہوئی۔ پولیس نے  اسکے دو ساتھیوں کی تلاش شروع کی گئی ہے جنہوں نے اسکی مدد کی۔اسکے خلاف کیس زیر نمبر 315/21باہو فورٹ پولیس تھانے میں درج کیا گیا ہے،دریں اثناء شہر سرینگر میں 2پولیس تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ایس ایچ او پارمپورہ محمد ایوب راتھر کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرینگر میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے جبکہ انکی جگہ رئیس احمد کو ایس ایچ او پارمپورہ تعینات کردیا گیا ہے۔رئیس احمد تھانہ صدر میں فرائض انجام دے رہے تھے۔کلدیپ کول کو تھانہ صدر باغات کا چارج دیا گیا ہے۔ کلدیپ کول اس سے قبل بھی یہاں ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں۔کلدیپ کول ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تعینات تھا