ڈل جھیل کی فضائوں میں چودہ سال بعدایئر شوکا انعقاد طویل عرصے بعد ایرو بیٹکس،گلائیڈرنگ،SU30لڑکا طیاروں کے کرتب

سرینگر( ) مقبوضہ کشمیر میںانڈین ایئر فورس نے گذشتہ روز یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کی فضائوں میں ایک ‘ایئر شو’ کا انعقاد کیا ۔ دارلحکومت سری نگر میں 14 سال کے طویل عرصے کے بعد اس ایئر شو’ کے انعقاد کے پیش نظر ڈل جھیل اور اس کے مضافات میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔ مصروف ترین بلیوارڈ روڑ کو ہفتے کے روز ہی سویلین گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند کیا گیا تھا۔انڈین ایئر فورس کے مطابق ‘ایئر شو’ کے دوران سوریہ کرن ایروبیٹکس ٹیم، پیراموٹر اینڈ پاورڈ ہینگ گلائیڈر، مگ 21 ،بائیسن کے فلائی پاسٹ، ایس یو 30 ایئرکرافٹ اور آکاش گنگا سکائی ڈائیونگ کے کرتب دکھائے گئے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اس ‘ایئر شو’ کا بنیادی مقصد وادی کشمیر کے نوجوانوں کو انڈین ایئر فورس میں داخل ہونے کی طرف راغب کرانا ہے ۔  سری نگر میں مقیم بھارتی دفاعی ترجمان کرنل عمران موسوی کے مطابق اس موقع پر ایک تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی جس میں انڈین ایئر فورس کی تاریخ کو دکھایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاتقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انڈین ایئر فورس کی طرف سے ایئر مارشل بی آر کرشنا نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے