
محبوبہ مفتی کو اسلام آباد کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا ہر کوئی دبا واور خوف کے ماحول میں رہ رہا ہے۔ محبوبہ مفتی
سری نگر() پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کو تالا لگا دیا تاکہ انہیں ضلع اسلام آباد کا دورہ کرنے سے روکا جا سکے۔پولیس نے محبوبہ مفتی کو گھر سے باہر آنے سے روکنے کیلئے سرینگر کے علاقے گپکار میں واقع ان کی رہائش گاہ کے گیٹ کے باہر اپنی ایک گاڑی بھی کھڑی کر دی ہے ۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کشمیر میں ہر کوئی دبا واور خوف کے ماحول میں رہ رہا ہے۔ فورسز کو خرابیوں پر جوابدہ بنانا چاہیے۔ ادھر پی ڈی پی نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے ۔مقبوضہ وادی میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں شہریوں کے پے درپے قتل کے حالیہ واقعات کی وجہ سے وادی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس اور یگر آزادی پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ قتل کے ان بہیمانہ واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں تاکہ علاقے میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے درمیان خلیج پیدا کی جاسکے۔