”مقبوضہ کشمیر میں جی ۔20اجلاس کشمیریوں کے جذبات کی توہین ہے “سرینگر میں پوسٹر چسپاں

سری نگر03 مارچ () بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموںوکشمیر میں G-20 سربراہ اجلاس کشمیریوں کے مقدس لہو او ر جذبات و احساسات کی توہین ہے۔
پوسٹرز آزادی پسند تنظیموں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر مزاحمتی تحریک، جموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی اور سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے چسپاں کیے ہیں۔
پوسٹروں کے ذریعے اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حق خودارادیت کی بنیاد پر حل کرے جس کا وعدہ کشمیریوں سے 5 جنوری 1949کو منظور کی گئی قرارداد میں کیا گیا تھا۔
WhatsApp Image 2023-03-03 at 9.21.36 AM (1) WhatsApp Image 2023-03-03 at 9.21.35 AM WhatsApp Image 2023-03-03 at 9.21.36 AM WhatsApp Image 2023-03-03 at 9.21.37 AM (1) WhatsApp Image 2023-03-03 at 9.21.37 AM WhatsApp Image 2023-03-03 at 9.21.39 AM WhatsApp Image 2023-03-03 at 9.21.38 AM WhatsApp Image 2023-03-03 at 9.21.38 AM (1)