
یوسف تاریگامی کو کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی کے عمل پر تشویش ملازمین کونوکری سے برطرف کرنا جموں کشمیرکے ملازمین کیلئے ایک غلط پیغام ہے
سری نگر()کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) کے رہنمایوسف تاریگامی نے کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا ملازمین کونوکری سے برطرف کرنا جموں کشمیرکے ملازمین کیلئے ایک غلط پیغام ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ کوئی حتمی فیصلہ لینے سے قبل متاثرہ ملازمین کی بھی سنیں۔ تاریگامی نے کہا،اگر کسی شخص کے خلاف شدیدالزامات بھی ہیں ،تو اس کیلئے طریقہ کاروضع ہے۔ نوٹس جاری کیا جاتا ہے اوراپنی بات کہنے کا موقعہ دیاجاتا ہے اوریہی حکومت کو کم سے کم کرناچاہیے۔ تارگامی نے کہا کہ اس سے ملازمین کے بڑے طبقے میں خوف وہراس پیدا ہوگااور مجھے ڈر ہے کہ اس سے ان کی نفسیات اور کام متاثر ہوگا۔تاریگامی نے کہا کہ ملازم حکومت کے انتظام وانصرام کو آگے لیجانے میں فعال کرداراداکرتے ہیں