
سری نگر اور بڈگام اضلاع میں پانچ نئے پولیس اسٹیشن قائم ہوں گئے بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکاروں کی تعداد اور ان کے کیمپ مزید بڑھ رہے ہیں
سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکاروں کی تعداد اور ان کے کیمپ مزید بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے کشمیریوں کی آزادانہ نقل وحرکت بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے سری نگر اور بڈگام اضلاع میں پانچ نئے پولیس اسٹیشن قائم کرے گی ۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی انتظامیہ نے تین نئی تین پولیس چوکیاں قائم کرنے کا حکم دیا ہے ۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے پانچ نئے پولیس اسٹیشن تین نئی تین پولیس چوکیاں قائم ہوں گی۔ نئے تھانوں کے قیام کے نتیجے میں پہلے سے قائم سات تھانوں کا دائرہ اختیار تبدیل ہو جائے گا اور ان میں پولیس سٹیشن صورہ، صفا کدل، صدر سری نگر، پاریم پورہ، نوگام، بٹا مالوو اور شیرگڑی شامل ہیں۔