جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین محمد یاسین ملک تہاڑ جیل میں عارضہ قلب کا شکار ہیں 30 سال پرانے کیس میں یاسین ملک اور نعیم خان کی عدالت میں ویڈیو لنک کے زریعے پیشی

سری نگر : جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین محمد یاسین ملک عارضہ دل کا شکار ہیں، محمد یاسین ملک کے وکیل  ایڈووکیٹ جی این شاہین نے  سری نگر میںانسداد دہشت گردی کی خصوصی   ٹاڈاعدالت  کے جج کو بتا یا ہے کہ  نئی دہلی کے تہاڑجیل میں  محمد یاسین ملک کی حالت خراب ہے وہ  عارضہ دل کا شکار ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دہلی کے  امراض قلب ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعہ ان کا طبی معائنہ کرایا جائے ۔ ٹاڈاعدالت  کے جج نے  ایڈووکیٹ جی این شاہین کی درخواست نظر انداز کر دی ۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین محمد یاسین ملک اور نیشنل فرنٹ کے چیرمین نعیم احمد خان کو30 سال پرانے کیس میں سری نگر میںانسداد دہشت گردی کی خصوصی   ٹاڈا میں ویڈیو لنک کے زریعے پیش کیا گیا۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین محمد یاسین ملک اور نیشنل فرنٹ کے چیرمین نعیم احمد خان ان دنوں جعلی مقدمے میں این آئی کی حراست میں ہیں انہیں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے ۔سری نگر میںانسداد دہشت گردی کی خصوصی   ٹاڈاعدالت  کے جج  نے مقدمے کی سماعت  24 جون 2021 تک ملتوی کردی  اور جیل حکام کو ہدایت کی کہ وہ 24 جون کومحمد یاسین ملک اور  نعیم احمد خان  کو دوبارہ ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیش کریں ۔