حزب المجاہدین کاشہید حریت پسندوں شیراز احمد لون اور یاور احمد بٹ کو خراج عقیدت نہتے مجاہدین کشمیر اپنے خون سے تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں

مظفر آباد () حزب المجاہدین کمانڈ کونسل نے جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں شہید حریت پسندوں شیراز احمد لون اور یاور احمد بٹ کو  خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔حزب المجاہدین کے ترجمان سلیم ہاشمی  کے مطابق  حزب المجاہدین کمانڈ کونسل کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ نہتے مجاہدین کشمیر اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔جب تک شیراز احمد لون اور یاور احمد بٹ جیسے کردارموجودہیں،قابض قوتیں شرمندگی اور ناکامی کا  منہ  دیکھتی رہیں گی۔اور ایک دن ضرور آ ئے گا کہ حق اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔کے پی آئی کے مطابق حزب المجاہدین کمانڈ کونسل  کے ایک اجلاس کی صدارت حزب المجاہدین کے نائب امیر سیف اللہ خالد نے کی۔واضح رہے کہ کولگام کے علاقے ژولگام میں مجاہدین حزب اور قابض بھارتی فوجیوں کے درمیان معرکہ آرائی میں حزب المجاھدین کے ضلعی کمانڈر شیراز احمد لون عرف ابو حارث ولد عبد الرشید لون ساکنہ شژو کلگام اور یاور احمد بٹ عرف ہارون جہادی ولد عبد الصمد بٹ ساکنہ پونی پورہ کولگام، دادشجاعت دے کر جام شہادت نوش کرگئے۔ کئی گھنٹوں کے اس مقابلے میں کئی بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔اجلاس میں شہید ہوئے رہنماں کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا گیا کہ حصول منزل تک ہر محاذ پر جدوجھد جاری رہے گی اور شہدا کے لہو کے ساتھ کسی کو بھی غداری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں ان کے درجات کی بلندی اور ورثا کے لئے صبر کی دعا بھی کی گئی۔