سرینگر سینٹرل جیل سے25سیاسی قید ی راجوری سب جیل منتقل مقبوضہ کشمیر کے جیلوں میں طبی نگہداشت کا کوئی خاص انتظام نہیں

سری نگر()بھارتی حکام نے سرینگر سینٹرل جیل سے25سیاسی قیدیوں کو راجوری کی سب جیل میںمنتقل کردیاہے۔  سرینگر کی سینٹرل جیل میں اس وقت بھی  612 قیدی ہیں۔ قریب تین ہزار قیدی جموں، ادھمپور، کٹھوعہ، بھدرواہ، کشتواڑ، راجوری، بارہمولہ، کپوارہ، اننت ناگ اور پلوامہ کی ضلعی جیلوں میں قید ہیں۔  مقبوضہ کشمیر کے  جیلوں میں طبی نگہداشت کا کوئی خاص انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے  اکثر قیدی بیمار رہتے ہیں ۔ادھر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید شبیر شاہ، یسین ملک اور شاہد الاسلام سمیت درجنوں حریت رہنماوں کے اہلخانہ بار بار حکام سے اپیل کر رہے ہیں کہ انھیں واپس وادی منتقل کیا جائے۔