کل جماعتی اجلاس میںعلاقے کی 05اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن کی بحالی مرکزی مطالبہ ہوگا: محبوبہ مفتی

سرینگر 23 جون ( ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جمعرات کو نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بلائے گئے کل جماعتی اجلاس میں ریاست کی 05اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن کی بحالی مرکزی مطالبہ ہوگا۔
محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آبادکے علاقے بجبہاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں جو جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں سے 5 اگست کو غیر قانونی طور پر چھینی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل جماعتی اجلاس کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔ ہمیں کسی ایجنڈا کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔ تاہم ہم اپنے ایجنڈا پر واضح ہیں کہ ہم اس کی بحالی چاہتے ہیںجو ہم سے چھین لیا گیا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں کے دوران مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں نے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کیاکیونکہ جو بھی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتا تھا اس کو گرفتاریا مختلف قوانین کے تحت نظربند کردیا جاتا تھا،یہاں تک کہ سچ لکھنے پر صحافیوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اعتماد سازی کے اقدام کے طورپربھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند سیاسی رہنماو ¿ں اور نوجوانوں سمیت تمام کشمیر ی نظربندوں کورہا یا جموںوکشمیر کی جیلوں میں منتقل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے قیدیوں کو کم از کم کشمیر کی جیلوں میں واپس منتقل کیا جائے تاکہ ان کے رشتہ داران سے مل سکیں جن کودوردراز کی جیلوں تک سفر کرنے میں مالی اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔