غیر قانونی نظربندی سے رہاہونیوالے حریت رہنمائوں کو خراج تحسین

سرینگر14 ستمبر ( ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ماس موومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی جیل میں غیر قانونی نظربندی سے رہاہونے والے حریت رہنمائوں فاروق احمد توحیدی اور امیر حمزہ کے گھر گئے اور ان کی صبرواستقامت پر انہیںخراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد دی۔
 مولوی بشیر عرفانی نے تحریک حریت کے رہنما راجہ معراج الدین کلوال کے گھر جاکر ان کی اہلیہ کی وفات اور تحریک آزادی کشمیر کے درخشاں ستارے شیخ تجمل الاسلام کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کیا ہے ۔انہوںنے سوگوار خاندان سے دلی رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کیااور مرحومین کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔