کورونا وبا؛ ملک میں ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد مصدقہ مریض،2551 افراد جاں بحق

اسلام آباد: 

ملک میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 798 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ 29 ہزار 8 سو 50 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح ملک بھر میں اب تک آٹھ لاکھ 39 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 798 ہوگئی۔

پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ملک کے سب سے بڑے صوبے میں کوویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار 87 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 49 ہزار 256، خیبرپختونخوا میں 16 ہزار 415، بلوچستان میں 7 ہزار 866، اسلام آباد میں 7 ہزار 163، آزادکشمیر میں 574 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔