مقبوضہ کشمیر غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں نوجوان کو 7سال قید کی سزا محمد عامر ابو حماس کو 24نومبر 2017کو ماگام ، ہندوارہ سے گرفتار کیا گیا تھا

نئی دہلی() نئی دہلی میں ایک بھارتی عدالت نے کراچی کے نوجوان کو مقبوضہ کشمیر غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں 7سال قید کی سزا سنا دی  ہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق  محمد عامر ابو حماس کو 24نومبر 2017کو ماگام ، ہندوارہ سے گرفتار کیا گیا  ۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے18  مئی 2018 کو محمد عامر ولد محمد ریاض بلدیہ ٹان ، کراچی پاکستان کے خلاف چارج شیٹ این آئی اے کی خصوصی عدالت ، پٹیالہ ہاوس ، نئی دہلی  میں  دائر کی تھی۔خصوصی عدالت ، پٹیالہ ہاس نئی دہلی نے محمد عامر ابو حماس کو6اپریل 2021کو مجرم قرار دیا تھا جمعہ کو ، این آئی اے کی خصوصی عدالت نے محمدعامر کو سزا سنائی۔ عامر کو 7 مختلف جرائم کی سزا دی گئی جن میں سے ہر ایک کو دو سے سات سال تک کی قید اور جرمانے کی سزا دی گئی۔این آئی اے کا کہنا ہے کہ  محمد عامر نے بھارت کے مختلف مقامات پر دہشت گردانہ حملے کرنے کی غرض سے پاکستان سے بھارتی سرزمین میں دراندازی کی تھی۔ اس کے تین ساتھی 21نومبر 2017کو جھڑپ کے دوران نوگام سیکٹر میں مارے گئے تھے۔