جموں کشمیر کے لوگ گزشتہ سات دہائیوں سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں عبدالصمد انقلابی امید ہے افغانستان میں جنگ وجدل کے ماحول کا خاتمہ ہوجائے گااور عوام سکھ کا سانس لیں گے

سری نگر()اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے  چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی  نے امارت اسلامیہ افغانستان کے عوام اور حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 دہائیوں کے بعد افغانستان میں   جنگ وجدل کے ماحول کا خاتمہ ہوجائے گااور عوام سکھ کا سانس لیں گے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ فلسطین جموں کشمیر اور افغانستان کے تنازعات الگ الگ نوعیت کے ہیں تاہم افغانستان کے عوام اور حکومت کے دکھ درد کو مظلوم جموں کشمیر کے لوگ اچھی طرح محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو بھی کم و بیش گزشتہ سات دہائیوں سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی عوام جلد از جلد موجودہ صورتحال سے باہر آئے گی اور بنائی گئی نئی حکومت اسلامی اصول اور لوگوں کی خواہشات کے عین مطابق ملکی مستقبل کی تعمیر کا عمل شروع کرے گی جس کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی رکن ممالک بھی اس کی حمایت کریں گے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان میں جو حکومت قائم ہوئی ہے وہ بالغ نظریہ کا مظاہرہ کرکے سب کو ساتھ لے کر چلے گی جبکہ دین اسلام اور اسلامی نظام میں انسانی مساوات، باہمی حقوق، معاشی انصاف، دینی سیاسی اور سماجی رواداری کے بنیادی اقدار پر عمل پیرا رہنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ چیئرمین نے امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان مسئلہ جموں کشمیر کے متعلق بیان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ چیئرمین نے صحافیوں کے گھروں پر چھاپے اور ان کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ چیئرمین نے معروف حریت پسند لیڈر راجہ معراج الدین کلوال کی والدہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور راجہ معراج الدین اور دیگر حریت پسند لیڈروں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔