گرلزہائی سکول سدھن گلی کی عمارت کی تعمیر پر عوام علاقہ کااظہار تشکر

گرلزہائی سکول سدھن گلی کی عمارت کی تعمیر پر عوام علاقہ کااظہار تشکر
مشتاق منہاس کی قیادت میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے :سردار منظور ،ٹھیکیدار فیاض
باغ (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ کپٹن رشید شہید گرلز ہائی سکول سدھن گلی کی عمارت کی تعمیر پر عوام علاقہ سدھن گلی نے روزنامہ کشمیر پوسٹ سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) باغ کے مرکزی رہنماء سردار منظور خان اور ٹھیکیدار فیاض کا شکریہ ادا کیا عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ سکول کی عمارت 2005کے زلزلے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی اور طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھیں قرب و جوار کی تمام عمارتیں تعمیر ہو چکی تھیں لیکن اس سکول کی عمارت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جاتا رہا وزیر سیاحت راجہ مشتاق منہاس نے اس عمارت کی گرانٹ منظور کر کے سدھن گلی اور مضافات کے لوگوں کے دل جیت لئے عوام کا مزید کہنا تھا کہ سردار منظور خان اور ٹھیکیدار فیاض خان نے ذاتی دلچسپی لے کر سکول کی عمارت کی گرانٹ منظور کروائی جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر سردار منظور خان نے روزنامہ کشمیر پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ الیکشن میںعوام علاقہ سدھن گلی نے راجہ مشتاق منہاس پر اعتماد کا اظہار کیا تھا مشتاق منہاس نے علاقے میں تعمیر وترقی کے جال بھچا دئیے انھوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی مشتاق منہاس کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ مشتاق منہاس اس بار بھی واضح برتری حاصل کریں گے ایک سوال کے جواب میں سردار منظور خان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا واحد مقصد عوام کی فلاح اور خوشحالی ہے انشاء اللہ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے علاقے کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سردار منظور خان نے کہا کہ سدھن گلی قدرتی حسن سے مالا مال ہے اگر تھوڑی سی توجہ اس بارے میں دی جائے تو ہم کثیر زیر مبادلہ کما سکتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ سکول کی عمارت ناکافی نے لیکن ہمیں اس بات کی امید ہے کہ مشتاق منہاس اس حوالے سے مزید تحرک کریں گے۔
اظہار تشکر