ویڈیو: وزیراعظم نے ماضی میں کئی بار ’نیوٹرل‘ کا لفظ استعمال کیا

ویڈیو: وزیراعظم نے ماضی میں کئی بار ’نیوٹرل‘ کا لفظ استعمال کیا

نیوٹرل نیوٹرل کی تکرارکرنے والے وزیراعظم نے لفظ ’نیوٹرل‘ کی تشریح کردی اور کہا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے۔

گزشتہ روز لوئر دیر میں جلسے سےخطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جانورکو اچھے بُرے کی تمیز نہیں ہوتی، انسان اچھائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، اللہ نے ہمیں اجازت ہی نہیں دی کہ ہم نیوٹرل ہوجائيں۔

وزیراعظم اس سے پہلے کئی بار اداروں کے نیوٹرل ہونے کی تعریف بھی کر چکے، یہ ہی نہیں وہ کئی بار کرکٹ میں ’نیوٹرل امپائر‘  متعارف کرانے کا کریڈٹ خود کو دے چکے ہیں۔